• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات کی سماعت کریگا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے شروع کیے جانے والے اس ای کورٹ سسٹم میں ابتدائی سماعت ضمانت قبل از گرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی جائیگی ۔ ان کیسوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ سے وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دیں گے۔ ای کورٹ سسٹم کا آغاز ابتداء میں سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے ہوگا جس کے بعدیہ سسٹم ملک کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں اپنا جائیگا۔

تازہ ترین