• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو دبائو میں لانے کیلئے وزیراعظم بلیک میلنگ پر اتر آئے،بلاول بھٹو

لاڑکانہ (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو دبائو میں لانے کیلئے بلیک میلنگ کر رہے ہیں جسکی مذمت کرتا ہوں، وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی کے ذریعے ویڈیو کا میڈیا پر آنا محض اتفاق نہیں ہوسکتا، پیپلزپارٹی نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی، ہمیں صرف چیئرمین نیب کے انٹرویو پر اعتراض ہے، نیب کالا قانون ہے، فرشتے کو بھی اس کا چیئرمین بنا دیں تو فرق نہیں پڑے گا، مہنگائی کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے، حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے تاجر خوفزدہ ہیں۔ رتو ڈیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب بات پرویز خٹک اور اتحادیوں پر آئی تو وزیراعظم بلیک میلنگ پر اتر آئے۔بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک ہی افطار کی مار تھی، افطار شروع ہونے سے پہلے تحریک انصاف اور حکومت کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی تھیں بہت جلد دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی افطار کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی سمت ہے نہ رخ کہ کہاں جا رہی ہے؟یہ ایک نااہل حکومت ہے۔

تازہ ترین