• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب، بلڈپریشر اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس

اسلام آباد(بلال عباسی)وفاقی حکومت نے امراض قلب، بلڈپریشر اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ واپس لے لیا ہے،78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، ، ادویات کی نئی قیمتیں متعین ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،ہارڈ شپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ اور ہارڈ شپ کیسز کے تحت 50سے75فیصد ادویات پر 9فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، ادویات کی نئی قیمتیں متعین کر دی گئی ہیں اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلڈپریشر، مرگی، دل اور جلدی امراض کی ادویات اور ایمرجنسی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت نے جان بچانے والی ادویات میں اضافہ بھی واپس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد 78ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ادویات ساز کمپنیوں نے ازخود ہی ادویات کی قیمتوں میں سینکڑوں گنا اضافہ کر دیا تھا اور جان بچانے والی ادویات بھی شدید مہنگی ہو گئی تھیں جس کے بعد یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں آخری بار اضافہ 2001میں کیا گیا تھا اور اب اس کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔  

تازہ ترین