• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مزید سستا، قیمت خرید میں ایک روپے، قیمت فروخت میں 50 پیسے کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان ہے، ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں مزید 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 151 روپے سے گھٹ کر 150 روپے اور قیمت فروخت 151.50 روپے سے گھٹ کر 151.00 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین