• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے آخری عشرے میں اسٹریٹ کرائمز بڑھنے لگے، وزیراعلیٰ، ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں اسٹریٹ کرائمز بڑھنے لگتے ہیں ، انہوں نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی کہ ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں خود کو محفوظ تصورکریں ۔تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت دی ہےکہ سندھ بلوچستان اور سندھ پنجاب باڈرز کی رمضان المبارک کے ان 10 دنوں کے دوران سخت نگرانی کی جائے ۔ کچے اور ساحلی علاقوں میں آپریشن میں بہتری لائی جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ باڈر کی بہتر سیکوریٹی کے لیے پنجاب اور بلوچستان پولیس سے رابطہ کریں اور اس حوالے سے جوائنٹ ایکشن پلان مرتب کریں،دہشتگردوں اور قانون شکنوں کے خلاف رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں کے دوران جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کریں تاکہ لوگ اپنی شاپنگ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے پُرامن طریقے سے لطف اندواز ہو سکیں ۔انہوں نے یہ ہدایات وزیراعلیٰ ہائوس میں امن و امان سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔

تازہ ترین