• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلاک بسٹر سیریل ”رومیوویڈز ہیر“ کی آخری قسط آج جیو پر دیکھیں


کراچی (محمد ناصر) ڈرامہ انڈسٹری میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے والی سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ کی آخری قسط اتوار کی شب8 بجکر5 منٹ پر پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی۔ رواں برس کی سب سے کامیاب لو اسٹوری کی ہر قسط نے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں اور خوشیاں سجائے رکھیں۔ ڈرامے کی کہانی میں مغرب کے ماڈرن رومیو کا حالیہ دور کی ہیر سے دلچسپ ٹاکرا دکھایا گیا۔

ہر سین میںمحبت کے رنگ، مزاح اور قہقہوں کی چاشنی اور رومانس کے شرارتوں بھرے مناظر دیکھ کر ناظرین لطف اندوز ہوتے رہے۔ ڈائنامک پروڈیوسرعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید کو ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے میگا پروجیکٹ ”رومیوویڈز ہیر“ میں جمع کیا تھاجس نے اس سلور اسکرین پر ایک با رپھر عوام کے دِل جیت لئے۔ نئے جوش، ولولے اور منفرد روپ میں فیروز خان اور ثنا کی جوڑی عوام میں بے حد پسند کی گئی۔ موج مستی اور مزاح سے بھرپور ٹائٹل ٹریک نے بھی مداحوں کو حیرت میں ڈالے رکھا۔ ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے ہر طرف ایسی دھوم مچائی کہ ناظرین اس کے سحر میں کھو گئے۔ ڈرامے کے او ایس ٹی نے آتے ہی صرف ایک ماہ میں 50 لاکھ ویوز حاصل کئے رومیو ویڈز ہیرکی کہانی لیجنڈ ڈرامہ رائٹر ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے تحریر کی ہے جو ”جیونیوز“ کے مقبول ترین مزاحیہ شو ”ہم سب امید سے ہیں“ کے خالق بھی ہیں۔

تازہ ترین