• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 9افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ کورال کوصغریٰ بی بی نے بتایاکہ لین دین کے سلسلے میں چودھری عدیل نے مدعیہ کے گھرمیں داخل ہوکراسے پسٹل کابٹ مارکراسے زخمی کردیا۔تھانہ ویمن اسلام آبادکورانیہ شہزادی نے بتایاکہ صدف نے زمین کے تنازع پراسے بالوں سے پکڑکرمارپیٹ کرکے زخمی کردیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کورستم زمان نے بتایاکہ سیف اورحسنین شاہ نے معمولی تلخ کلامی پرچارپانچ مزدوروں کے ہمراہ اسے تشددکانشانہ بنایااورموٹرسائیکل کی چین مارکراسے زخمی کردیا۔تھانہ صدربیرونی کو یعقوب نے بتایاکہ میاں حسنات ، شفیق اور انور ہزاریہ آئے ، سائل کے بھائی کو پسٹل کا بٹ اور مجھے بلاک کمر پر مارا جس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے ۔ وجہ عناد تنازع زمین ہے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو راجہ محمد عمیر نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی محمدعزیزدرزی کی دکان سے اپنے کپڑے لینے کیلئے گئے جب دکان پر پہنچے تو محمد افضال ،حدیر آگئے جنہوں نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی جس سے میں اور میرا بھائی عزیز شدیدزخمی ہوگئے۔تھانہ وارث خان کو حیات خان نے بتایاکہ جلیل، عاقب ، اظہر ، مصدق میرے گھر مسلح ڈنڈے داخل ہوئے اور مجھے ، میرے بیٹے عبدالرحمن اور میرے داماد کو لاتوں مکوں ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے ہم زخمی ہوگئے ۔ خلیل نے مجھے پسٹل کا بٹ سر پر مارکرشدیدزخمی کردیا۔
تازہ ترین