• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک انکلیو کی اراضی سے غیر قانونی قبضہ واگزار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے نے طویل عرصہ سے زیرِ التواء پارک انکلیو ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے گزشتہ روز آپریشن کیا اور پارک انکلیو کی کچھ زمین جو غیر قانونی قبضہ میں تھی کو واگزار کروا لیا ۔ اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس،لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو، لینڈ سروے ڈویژن،پلاننگ ونگ نے حصہ لیا۔ ہفتہ کے روز کیے گئے آپریشن میں پارک انکلیو کی سٹریٹ نمبر9 میں 440 فٹ کا حصہ سٹریٹ نمبر10 میں 80 فٹ،سٹریٹ نمبر7میں 400فٹ، سٹریٹ نمبر7-A میں 175 فٹ اور سٹریٹ نمبر8میں 200 فٹ کا حصہ غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کاموں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو کے حوالے کر دیا گیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف سٹریٹس میں واگذار کروائی گئی اراضی پر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ لوگ اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں پر گھر تعمیر کر سکیں۔
تازہ ترین