لاہور(خبرنگارخصوصی)کوئٹہ رحمانیہ مسجد میں بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کوفروغ دینا چاہتی ہیں ۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا طرز زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی علماء کونسل کے زیراہتمام ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات سے علماء،خطباء ،آئمہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزاد ہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت ’’تذکرہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سیمینار‘‘ سے خالد محمود قاسمی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی،سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔