آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر20؍ شوال المکرم 1440 ھ 24؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیراہتمام حسن قرأت کے مقابلے

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیراہتمام اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ میں حسن قرأت اور نعت کے مقابلے ہوئے جس میں کوئٹہ کے متعدد بوائز کالجز کے طلباء نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر عبدالرشید علی زئی تھے۔ قرأت کے مقابلوں کے منصفین قاری محمد کمال الدین اور قاری محمد عثمان تھے جبکہ حسن نعت کے مقابلے کے منصفین الحاج عبدالغنی چشتی اور حاجی جمیل رضا تھے۔ نتائج کے مطابق حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن ڈگری کالج کے عبدالوحید، دوسری پی آئی ٹی کے عبدالرحمان اور تیسری پوزیشن سائنس کالج کے محمد صابر نے حاصل کی جبکہ مقابلہ نعت میںپہلی پوزیشن پی آئی ٹی کے حبیب الرحمٰن، دوسری سائنس کالج کے عصمت اللہ اور تیسری ڈگری کالج کے زاہد علی نے حاصل کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں