• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد میں دھماکہ کرنے والوں کو امن ہضم نہیں ہورہا‘ نوابزادجمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئےتخریب کاری کررہے ہیں جنہیں یہاں کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہورہی نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے شہادت کا رتبہ حاصل کیاانہوںنے بیان میں کہاکہ رمضان میںنمازیوں کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں کیونکہ ہم خود اس درد سے گزرے ہیں والد نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید اور بھائی نوابزادہ میر احقمل خان رئیسانی شہید نے دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہاد ت نوش کیا۔
تازہ ترین