• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیسٹروانٹرائٹس کے 240مریض سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیسٹروانٹرائٹس کا مرض بھی تیزی سے بڑھنے لگا ہے،ہفتے کے روز بھی گیسٹروانٹرائٹس کے 240 مریض سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے 104 کو داخل کرلیا گیانشتر ہسپتال میں 112،چلڈرن کمپلیکس میں 65،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 40،سول ہسپتال میں 12،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 11 مریض لائے گئے ۔
تازہ ترین