• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 100ماڈل سکول تیار کرنے کا منصوبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے زیر انتظام زیرو کارکردگی دکھانے والے اداروں کو بند کرنے پرغور کیا جارہا ہے،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابقاب جو بھی اقدامات محکمہ تعلیم کی جانب سے کئے جا رہے ہیں، ان کی بھرپور مانیٹرنگ کا نظام لانے پر بھی کا کام ہو رہا ہے،کسی بھی تعلیمی ادارےکی زیرو کارکردگی پر اس کو بند بھی کیا جاسکتا ہے،اسی طرحکسی عہدیدار کی طرف سے غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،علاوہ ازیں پنجاب بھر میں 100 ماڈل سکول تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ زیر تعلیم طلبا کے لئے تمام تر سہولیات میسر ہوں،یہ ماڈل سکول پنجاب کے ضلع ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، میانوالی اور سیالکوٹ میں تیار کئے جائیں گے۔
تازہ ترین