• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ملک بھر کی کمپنیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گی:چیف ایگزیکٹوآفیسر

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میپکو سمیت ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہنے پر شکریہ اداکیاہے اور اس عزم کا اظہار کیاہے کہ میپکو افسران اور ملازمین پر مشتمل ٹیم اس شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی اور میپکو ملک بھر کی کمپنیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گی،انہوں نے کہا کہ رمضان میں جنوبی پنجاب میں دن اور رات میں میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرکے 6ماہ کے دوران 17627بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 55کروڑروپے جرمانے عائد کئے اور 21کروڑ 55 لاکھ روپے کی خطیر رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جبکہ 12135بجلی چوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔
تازہ ترین