• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

چارسدہ کے علاقے علی جان کلئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق علی جان کلئی کے علاقے میں تینوں بھائی سجاد ، کاشف ، اور شبیر اپنے حجرے میں موجودتھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئےتحصیل اسپتال تنگی منتقل کردیاگیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تینوں بھائیوں کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

تازہ ترین