آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاکھوں مسلمان آج سے اعتکاف شروع کریں گے

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کی ابتداء ہوگئی ہے ، اس عشرہ کو ’عشرہ نجات ‘کہا جاتا ہے، تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے  اللہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔

اعتکاف کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔بعد نماز مغرب لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے سحر و افطاری کا اہتمام اہلخانہ بھی کرتے ہیں جبکہ مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں ۔

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کرتے ہیں اور طاق راتوں میں’ لیلۃالقدر‘ کی تلاش کرتے ہیں ۔

معتکفین شوال کا چاند نظر آنےکے بعد مساجد سے گھر جاتے ہیں ۔

متفرق سے مزید