• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میران شاہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی ایم میں جھڑپ

میران شاہ میں پی ٹی ایم کارکنوں کی چیک پوسٹ پرحملےکی کوشش، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کارکنوں نےچیک پوسٹ پر حملےکی کوشش کی، اس دوران اہلکاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی،اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیر بھی علاقے میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔

تازہ ترین