آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی, امتحانات ملتوی

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر بھی ملتوی کر دیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب نےیوم علی کے موقع پر 26 اور 27 مئی کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

لاہور: داتا دربار کے باہر خود کش دھماکا، 10افراد شہید

پنجاب کے شہر لاہور میں داتا دربار کے قریب خود کش...

نوٹی فکیشن کے مطابق یوم علی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع لاہور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہوربورڈ نے کل ہونے والا فرسٹ ایئرکا پیپر ملتوی کر دیا،کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق پرچہ مقامی تعطیل کی بناء پر ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس نکلے گا، اس لیےکل ہونے والا انگلش کا پیپر اب 4 جون کو ہوگا۔

کنٹرولر لاہور بورڈ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بعض امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا، مگر فوری طور پر سینٹر تبدیل کرنا ممکن نہ تھا، اس لیے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرچہ منسوخ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور میں داتا دربار کے باہر ہوئے خود کش دھماکے میں 11 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جس کے بعد سے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید