• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علیؓ پر کراچی میں کونسی سڑکیں بنداور کھلی رہیں گی؟

کراچی ٹریفک پولیس نے یوم علیؓ کے حوالے سے ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا ہے ،یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پرکراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ آج رات سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سےجوبلی یا نشتر روڈ کی طرف موڑا جائے گا، لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو مارٹن روڈ ، جمشید روڈ کی طرف مو ڑ دیاجائے گا جبکہ جیل روڈ سے ٹریفک کو جمشید روڈ ، کشمیر روڈ کی طرف موڑا جائےگا۔

جلوس مزار قائد،پی پی چورنگی،نیو ایم اے جناح روڈ،کوریڈورتھری، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک سے ہوتا ہوا پریڈی اسٹریٹ سے گزرے گا۔

جلوس ایم اے جناح روڈ سے بولٹن مارکیٹ، رام پترائے روڈ، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا منزل پر پہنچے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی جلوس 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور رات 8 بجے حسینہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام ہوگا ۔

مرکزی جلوس پر 5ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین