• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹینکر مافیا کو قلت کے باوجود پانی کہاں سے مل جاتا ہے؟‘

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ رمضان کی ابتدا سے ہی کراچی کوپانی کی قلت کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ شہر بھر سے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں شدید گرم موسم ہے اور پانی کی قلت بھی ہے،لیکن ٹینکر مافیا کو پانی مل رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل جاتا ہے؟ صوبائی اور مقامی حکومت کہاں ہے؟ پھرشکایت کی جاتی ہے وفاق مداخلت کرتا ہے۔

تازہ ترین