• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے نائب صدر کو نشان امتیاز سے نواز ا گیا

چین کے نائب صدر وانگ کی شان کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا، چینی نائب صدر کو نشان امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔

صدر مملکت عارف علوی چین کے نائب صدر کے اعزاز میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں مہمان نائب صدر کو اعزاز سے نوازا ۔

چین کے نائب صدر وانگ کی شان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ3روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جن کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

چینی نائب صدرکے اس دورے میں نائب وزیر خارجہ، نائب وزیر زراعت، اور منصوبہ بندی کے ادارے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چینی نائب صدر ٹیکسلا بھی جائیں گے جہاں پر انہیں گندھارا تہذیب سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی نائب صدروانگ کی شان چائنا کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں،ان کے دورے کا مقصد پاک چین اعلیٰ سطح تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھناہے۔

تازہ ترین