• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

چین کے نائب صدر وانگ کشان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے دررمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

چینی نائب صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا تھا،ائر پورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ان کا استقبال کیا۔

چینی نائب صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو اعلی ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔

وانگ کشان نے اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمینار میں بھی شرکت کی۔

 چین کے نائب صدر ایوان وزیراعظم پہنچے تھے، جہاں وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان اور چین نے معاشی، تیکنیکی امور اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے۔

چین کے نائب صدر گندھارا کا دورہ بھی کریں گے،جہاں انہیں گندھارا کی قدیم تہذیب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی نائب صدر چائنا کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں، اُن کے دورے کا مقصد پاک چین اعلیٰ سطح تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ نومبر 2018 اور حالیہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیراعظم کی شرکت سے اعلیٰ سطح تبادلوں میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین