• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت کا درس دیتا ہے، شاہ فرمان

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت، محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے،آج خودکویتیم بچوں کے ساتھ پاکر دلی خوشی ہورہی ہے۔ گورنر نے یتیم بچوں کو ہرماہ گورنرہاؤس میں سیروتفریح کیلئے بلانے کی دعوت دی۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے گورنر ہاؤس میں یتیم بچوں کے اعزازمیں منعقدہ افطار پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم اور بے آسرا بچوں کا ہم سب پر حق ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان بچوں کو اپنا بچہ سمجھیں اورانہیں معاشرے کا باوقار شہری بنانے میں اپنا پورا حصہ ڈالیں۔

تقریب میں پشاور کے مختلف اداروں زمونگ کور، ایس او ایس ویلیج اور دارالاطفال میں زیرکفالت 400 کے قریب یتیم بچوں نے شرکت کی۔

گورنر نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز اورنعتیہ کلام بھی پیش کئے اور حاضرین محفل سے داد وصول کی۔ 

تازہ ترین