• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں وزڈم سیرامک سی سی نے اے ای ایم سروسز الیون کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنلزپیر کو ہونگے٭ پریذیڈنٹ کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی لیگ میں رشید جونیئر ا لیون اور منظور جونیئر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دو گول سے برابر رہا ٭کراچی جیم خانہ رمضان عمر ایسو سی ایٹس ٹرافی میں سندھ پولیس نے رنگون والا نیو الحبیب کو چھ رنز سے شکست دیدی، سندھ پولیس نے 118رنز کا ٹارگٹ دیا، ناکام ٹیم112رنزبناسکی۔ دوسرے میچ میں ایٹون سی سی نے قاسمی جیم خانہ کو 13رنز سے ہرادیا٭عمر ایسوسی ایٹس اور اسٹیٹ بینک نے نیا ناظم آباد رمضان کر کٹ ٹور نامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور آغا اسٹیٹ کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ٭گارڈن اسپورٹس نے بحریہ یونائیٹڈکو شکست دے کر عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا، الجدون کلب نے علی جوانی کلب کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین