• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنالیں،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( پ ر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنالیں تو غربت ختم ہوجائیگی،پاکستان کو آج معاشی واقتصادی پریشانیوں کا سامنا بدعنوانی سب بڑا سبب ہے،عوام کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں غربت میں اضافہ کررہی ہے،بیرونی قرضوں سے ملک وقوم کو فائدہ نہیں پہنچا مگر اس کا سارا بوجھ مظلوم غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں پورے ملک میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلاحی ڈسپینسریاں کام کررہی ہیں، عید الفطر کے بعدکراچی سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی اسکولوں کے قیام کیلئے جدجہد کرینگے ملک میں عدل،تعلیم اور امن وامان کا فیضان چاہتے ہیں،غربت کوئی ایک سیاسی جماعت ختم نہیں کرسکتی اس کے لئے حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسنی علماء کونسل کے علامہ اشرف گورمانی ورہنماء شاداب رضا نقشبندی نے بھی خیالات کا اظہارکیا جبکہ مرکزی رابطہ کمیٹی وعلماء بورڈ کے اراکین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین