• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدسے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا،ڈی جی ادارہ ترقیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ ہر صورت عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا1 تا 15 گریڈ کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں جبکہ افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا عمل رواں ہفتہ سے شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہا حکومت سندھ بالخصوص وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ذاتی دلچسپی کے باعث کے ڈی اے افسران و ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین