• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی تحریک حق گوئی کا تسلسل ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تحریک حق گوئی کا تسلسل ہے، جماعت اسلامی ایک وژن کا نام ہے آنے والا کل اسلامی انقلاب اوراسلامی نظام کا ہوگا، عوام کو مزید قرضوں اور مہنگائی و غربت کی زنجیروں مزید تیزی سے جکڑا جارہا ہے اس ظلم کے نظام کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شب بیداری سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر،امیر ضلع شمالی محمد یوسف، مفتی مصباح اللہ صابر، ممتاز عالم دین مولانا ثناء اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔شب بیداری میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین