• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد اسلام اورانسانیت کے یکساں دشمن ہیں‘مولانا علی محمدابوتراب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابو تراب ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغنی ضامرانی ، نائب امیر مولانا عبدالرازاق خارانی ، سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم ، مولانا عبدالوہاب شیرانی ، حاجی عطااللہ کھوسہ و دیگر نے رحمانیہ مسجد پشتون آباد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوے کہاہے کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے یکساں دشمن ہیں انہوں نے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
تازہ ترین