• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچاخان ائرپورٹ،خاتون 7لاکھ روپے کے ورلڈکپ ٹکٹس کا بیگ چھوڑ گئی

پشاور(نامہ نگار)باچاخان ائرپورٹ پشاور پر لند ن جانے والی خاتون 7لاکھ روپے مالیت کے ورلڈکپ کے وی آئی پی ٹکٹس پرمشتمل بیگ چھوڑ گئی۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے آفیسراوراہلکار نے بیگ برآمد کرکے خاتون کے بھائی کے سپردکردیا۔تفصیلات کے مطابق عقیلہ نامی خاتون نے ایئرپورٹ پر ٹیلیفون کرکے آگاہ کیاکہ ان سے ورلڈکپ کے وی آئی پی ٹکٹس کابیگ جن کی لاگت 7لاکھ روپے ہے ایئرپورٹ پررہ گیاجس کے بعدڈیوٹی آفسیرقیصرخان نے سول ایوایشن اتھارٹی کے سکیورٹی شفٹ انچارج عمران صدیقی کومذکورہ بیگ ڈھونڈنے اورمالک تک پہنچانے کیلئے ہدایات دیں ۔جنہوں نے کافی کوششوں کے بعدبیگ ڈھونڈنکالااورخاتون کو بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی ۔ بیگ اس کے بھائی کے سپردکردیا گیا ۔خاتون نے سول ایوایشن حکام اوراہلکاروںکاشکریہ ادا کیا ہے ۔ایئرپورٹ منیجروچیف آپریٹنگ آفیسرعبیدالرحمان عباسی نے بیگ ڈھونڈنےپر ڈیوٹی آفیسراورشفٹ انچارج کو انعام دینے کااعلان بھی کیاہے۔
تازہ ترین