• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں کو لعنت قرار دینے والوں نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ، پیر صابر شاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے تبدیلی لانے نیا پاکستان بنانے اور پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بجائے تباہی و بربادی سے دو چار کر دیا ہے عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے حکمران خود تو عیاسی کر رہے ہیں جبکہ عوام کو ایک وقت بھوکا رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے قرضو کو لعنت قرار دینے والوں نے پاکستان کو بھکاری ملک اور مزید مقروض بنا دیا ہے انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار مہنگائی میں اضافہ کرنے اور عوام دشمن پالیسیوں سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے عوام نے جمہوریت کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو گئی ہے جبکہ بوکھلاہٹ میں میاں محمد نواز شریف کے خاندان اور مسلم لیگ کے دوسرے رہنمائوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جیلوں گرفتاریوں جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اگر حکمرانوں کی طرف سے یوٹرن لیکر مہنگائی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مہنگائی کے ستائے وہئے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے پیر صابر شاہ نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے دھرنوں کے باوجود ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے مہنگائی پر قابو پانے دہشت گردی و لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے خدمت و شرافت کی سیاست کا بول بالا کرنے اور موٹر ویز کو شاہرائوں کا جال بچھانے والے میاں محمد نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لئے دھرنے دینے والے لاڈلے کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔
تازہ ترین