• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فضائی فورسز نے یمن کا ایک اور ڈرون مار گرایا

ریاض( شاہدنعیم) سعودی فضائی دفاعی فورسز نے یمن کے حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون اپنی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔حوثیوں نے اس بغیر پائیلٹ طیارے سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے قبل ازیں گذشتہ جمعرات کو نجران کے علاقے میں یمنی باغیوں کا ایک بغیر پائیلٹ طیارہ مار گرایا تھا۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ یہ ڈرون دھماکہ خیز مواد سے لدا ہوا تھا اور حوثیوں نے اس سے نجران کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جان بوجھ کر اہم شخصیات ، شہریوں اور شہری تنصیبات کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو خبردار کیا تھا کہ وہ سعودی شہروں پر حملوں سے باز آجائے ، ورنہ اس کو سخت جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین