آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیم کے تحت ظاہر اثاثوں پر ٹیکس ڈالر اوردرہم میں ادا ہوسکےگا

کراچی(خبرایجنسی)اسٹیٹ بینک نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ملک اثاثے 10غیر ملکی کرنسیوں سے روپے میں براہ راست منتقل کیے جاسکیں گے، ظاہر کیے گئے اثاثوں پر ٹیکس ڈالر اور درہم میں ادا ہوسکےگا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی مالیت نکالنے کے بعد انہیں ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر کرنا ہوگا اور ایف بی آر کا سسٹم ظاہر کیے گئے اثاثوں پر واجب ٹیکس بتائے گا۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق ظاہر کیے گئے اثاثوں پر بننے والا ٹیکس امریکی ڈالر اور عرب امارات کےدرہم میں ادا کیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اندرون ملک ظاہر کیے گئے زرمبادلہ کی ادائیگی مقامی سطح پر ہوگی۔ا سٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن میں بیرونی ملک موجود اثاثے پاکستان لانے کا طریقہ بھی وضع کیا گیا، بیرونی اثاثے پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ کے ذریعے آن لائن یا بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لائے گئے اثاثوں کو سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں