آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 14؍ربیع الاوّل 1441ھ 12؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومت نے 9ماہ میں ملک کو سنگین معاشی بحران میں دھکیل دیا، فضل الرحمٰن

سکھر (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے 9ماہ میں ملک کو سنگین معاشی بحرانوں اور خطرناک سیاسی و سماجی حالات کی طرف دھکیل دیا ہے، خیبرپختونخواہ کی طرح وفاق میں بھی پی ٹی آئی حکومت کا تجربہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہے، اب عمران خان اکیلے نہیں بلکہ اپنی پوری سیاسی ٹیم سمیت اجتماعی سیاسی خودکشی کرنے جا رہے ہیں۔ وہ صوبائی رہنماؤں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبدالحق مہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سکھر میں صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے جھٹکے آنا شروع ہوگئے ہیں نت نئے بیانات اور دعوؤں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت کا خاتمہ ہی مسائل کا واحد حل ہے، حکمراں خود بے قابو ہیں، حالات کو کیسے قابو کر سکیں گے۔ حکمراں جھوٹی خوشخبریاں سنا کر اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، ہماری حکومت مخالف تحریک کامیابی کے قریب ہے، ہمارے ملین مارچوں میں عوام کی بے پناہ شرکت نے حکومت کی بنیادیں ہلادی ہیں۔ اے پی سی کا مقصد تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل اور حکومت کیخلاف موثر حکمت عملی اپنائی جاسکے۔ کوئٹہ اور

پشاور کے بعد اسلام آباد کا ٹرپل ملین مارچ موجودہ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگا۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد ٹرپل ملین مارچ کیلئے بھرپور تیاریاں کریں۔

اہم خبریں سے مزید