• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالا ہے، افتخار درانی کا بلاول کو جواب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ وفاق نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالا ہے، اس میں 18 ویں ترمیم کہاں سے آگئی۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں افتخار درانی نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں افتخار درانی نے کہا کہ اس بیچارے حادثاتی چیئرمین کو کوئی بتائے وفاق نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ اس میں 18 ویں ترمیم کہاں سے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ خواہ مخوا قوم اور میڈیا کا وقت برباد کیا۔
تازہ ترین