• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء پکا قلعہ نے اپنے خون سے وطن سے محبت کی قیمت ادا کی، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہداء پکا قلعہ حیدرآباد کو 29ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میں کہا کہ شہداء پکا قلعہ نے اپنے خون سے وطن سے محبت کی قیمت ادا کی ہے۔ان شہداء نے اپنی قربانیوں سے مہاجر شناخت کو جلا بخشی ہے آج سے 29برس قبل پیپلز پارٹی کی حکومت کی سرپرستی میں سفاک دہشت گردوں نے سینکڑوں انسانوں کو ابدی نیند سلا دیالیکن آج تک انصاف کی فراہمی کے ادارے خاموش ہیں، شہداء ہم کارکنان کا اثاثہ ہیں ایم کیو ایم شہداء کی امانت ہے آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ مہاجر شناخت اور ایم کیو ایم کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کرینگے۔کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ شہداء اور اسیر اور لاپتا کارکنان کے اہل خانہ سے رابطہ میں رہیں اور انکے اور انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔شہداء پکا قلعہ حیدرآباد کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی جس میں کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینرز،سینیٹرز نسرین جلیل،کنور نوید جمیل اور وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی،مختلف شعبہ جات،اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تازہ ترین