• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر کے تیزی سے اونچی اڑان بھرنے کے بعد آہستہ آہستہ نیچے آنے کا سفر جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 150 روپے سے نیچے آ گیا، جہاں ڈالر کی قیمت 149 روپے 90 پیسے ہو گئی، تین کاروباری سیشنز میں ڈالر 2 روپے 5 پیسے سستا ہوا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 70 پیسے سستا ہو کر 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 98 پوائنٹس کے اضافے سے 35802 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان جاری ہے، ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں مزید 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی۔

ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 1 روپے اور قیمتِ فروخت میں 50 پیسے کی کمی کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 151 روپے سے گھٹ کر 150 روپے اور قیمت فروخت 151 روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 151 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین