• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمری کیلنڈر کے بعد فواد چوہدری نے اگلا ہدف بتا دیا

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔

سماجی رابطے  کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انشا اللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک سب موبائل فون کے ذریعے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری اگلے 5 سال کی عیدوں کااعلان کرتے ہوئے اپنا قمری کلینڈر لے کر میدان میں آگئے تھے اور ساتھ ہی چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے ، وہ اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے اور اس کلینڈر کو منگل کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف محکموں نے مل کر چاند دیکھنے کی پہلی ویب سائٹ بنا دی ہے اور میری ذاتی رائے ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی اب ضرورت نہیں ہے۔

تازہ ترین