• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے معاملے پر نون لیگ کا اجلاس آج ہوگا

مسلم لیگ نو ن کے سینئر رہنماوں کا اجلاس آج دوپہر ہو گا، ذرائع کے مطابق اجلاس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شمالی وزیرستان کے واقعے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مبینہ ویڈیو آڈیو معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ نون کی چیئرمین نیب کے خلاف قرارداد سےمتعلق مشاورت ہو گی، نون لیگی رہنما چیئرمین نیب کے خلاف قرارداد پر دیگر جماعتوں سے بھی ملیں گے۔

تازہ ترین