• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رمضان میں بھی کچی شراب اور گٹکےکی فروخت جاری ہے‘


قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپورکا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھی کچی شراب اور گٹکےکی فروخت جاری ہےجبکہ گٹکے کی فروخت کے سدباب کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے گٹکا کینسر جیسی مہلک بیماری کا سبب بن رہا ہے ۔

سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا، جس کی صدارت قائمہ کمیٹی کی چیرپرسن فریال تالپور نے کی۔

اجلاس میں مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب، شرجیل میمن، قاسم سومرو، شمیم ممتاز، نور احمد بھرگڑی، گہنور خان اسران، سید زوالفقار شاہ، فرخ شاہ اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ داخلہ نے کمیٹی ارکان کو امن وامان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ قیام امن کے حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

شرجیل میمن کو پروڈکشن آرڈر پرجیل سےلایاگیا تھا کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ پولیس میں افسران کی ترقی کانظام موثربنایاگیاہے، ڈی ایس پیز کو حال ہی میں ترقی دی گئی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن فریال تالپور نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پراستفسار کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا کہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ہے ہم نے کچی شراب اور گٹکے کی فروخت پر ایکشن لینے کا کہا ہے کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں بھی کچی شراب کی فروخت کی جارہی ہے ،گٹکے کی فروخت کے سدباب کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے گٹکا کینسر جیسی مہلک بیماری کا سبب بن رہا ہے ۔

فریال تالپور نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس بھی شریک ہوں اور وہ اس صورتحال پر کمیٹی ارکان کو تفصیلی بریفنگ بھی دیں۔

میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ میں بےگناہ اور بےقصور ہوں ،میں اور میرا بھائی اپنی قانونی جنگ لڑرہےہیں معلوم نہیں کہ مجھے گرفتار کیاجارہاہے ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں جوہوگا بہترہوگا ججز سےاُمید ہےکہ وہ منصفانہ فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دومرتبہ ضلعی ناظمہ رہی اپنے شہر میں بڑے کام کرائے جب ضلعی ناظمہ تھی تو لوگوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا لوگ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئندہ بھی انہیں ناکامی ہوگی۔ ہم نے ملک اور صوبے کی بہتری کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

ایک سوال پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ اس بیچارے شہر کراچی میں بڑے مسائل ہیں کرائم بھی کراچی کابڑا مسئلہ ہے ہم ہر پیشی پر عدالت جاتے ہیں یقین ہےکہ کوئی جرم نہیں کیا فریال تالپور نے چیئرمین نیب کی ویڈیو کےمعاملے پرکوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ایک سوال پر فریال تالپور نے کہا کہ پہلی مرتبہ سناہےکہ سندھ پولیس آزاد ہےکراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہیں صوبے اور شہر کی بھتری کےلیےکام کرناہے کچی شراب گھروں میں بنتی ہےخاندانوں اور گھروں میں کچی شراب اور گٹکا کی وباہے گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والے پکڑےجاتے ہیں مگر پھر آزاد ہوجاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گٹکا اور کچی شراب کےکام کرنے والے ایک سےدوسرےشہرمیں اپنادھندہ منتقل کردیتے ہیں ،گٹکا کچی شراب کےخلاف سول سوسائٹی کےساتھ مل کرکام کرناہے قائمہ کمیٹی کےآئندہ اجلاس میں گٹکا کچی شراب پر آئی جی پولیس کوبھی بلایاہے قائمہ کمیٹی داخلہ کی کوشش ہوگی کہ حکومت اور پولیس کےدرمیان پل کاکردار ادا کرے۔

تازہ ترین