• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کار ریس میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ


عام طور پر فلموں میں گاڑیوں کو ہوا میں اچھلتے ہوئے اورٹکرا کر تباہ ہوتے ہوئے تو سب ہی نے دیکھا ہوگیا لیکن جناب یہ کسی ایکشن فلم کے مناظر نہیں بلکہ حقیقی حادثہ ہے۔

امریکی شہر انڈیانا پولس میں منعقد ہونے والی Indianapolis 500چیمپئن شپ کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں پیچھے آنے والی کئی گاڑیاں بھی ایک ایک کرکے ٹکراکر حادثات کا شکار ہوتی رہیں۔منتظمین نے فوری طور پر متاثرہ گاڑیوں کے ڈرائیور ز کو بحفاظت باہر نکالا جبکہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فرانس کے Simon Pagenaudنامی ڈرائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے یہ ریس جیت لی۔

تازہ ترین