• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وہ جو اس ورلڈ کپ میں ہیں اگلے ورلڈ کپ سے باہر ہونگے

دنیائے کرکٹ میں ریکارڈز پر ریکارڈز بنانے والے کرکٹر سچن ٹنڈولکر طویل کیرئیر کے بعد آخر کار اپنے چھٹے اور آخری ورلڈ کپ 2011 میں وہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی تمنا معمولی سا معمولی کھلاڑی بھی رکھتا ہے۔ 1992 کے ورلڈ کپ سے سفر شروع ہوا۔ 96 کے ورلڈ کپ میں ناکامی، 99 کے ورلڈ کپ میں بھی ناکامی، 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں جا کر محرومی اور پھر 2007 کے عالمی کپ میں فائنل سے بھی پہلے مایوسی بہت بڑی تشنگی تھی تاہم 2011 کے عالمی کپ میں انہیں اسی دستے کا رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا جس نے عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا لی۔ چنانچہ رواں ورلڈ کپ میں بھی سچن ٹنڈولکر کی طرح کے کئی پلیئرز اپنے اپنے ملک کی جانب سے اس امید کے ساتھ ایکشن میں ہوں گے کہ اس مرتبہ تو وہ چیمپئن کہلائیں گے، 37 سالہ دھونی 2011 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ ان کی قیادت میں بھارت نے ورلڈ ٹی 20 اور چیمپینز ٹرافی بھی جیتی ہے۔ چنانچہ آئی سی سی کے تینوں میگا ایونٹ جیتنے والے پہلے کپتان بھی ہیں، 2019 ورلڈ کپ میں وہ بطور وکٹ کیپر بیٹسمین شریک ہوں گے ۔ بھارتی ٹیم اپنے کھیل اور جذبوں سے اس عظیم کھلاڑی کی رخصتی پر انہیں ورلڈ کپ کی فتح کا تحفہ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ 17 اکتوبر 1980ء کو پیدا ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ 39سال کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے کے امیدوار ہیں ۔ ان کی ورلڈ کپ کے صرف 10 میچوں میں شرکت ہے جہاں ان کا ہائی سکور 61 رہا ۔ کیا وہ ورلڈ کپ میں شرکت کے اہل ہیں یا پرانا قرض چکانے آرہے ہیں؟؟؟جنوبی اافریقاکے لئے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بنانے والے ہاشم آملہ کا یہ آخری ایونٹ ہو گا۔نوے کےعشرے میں ڈیبیو کرنے والے کرس گیل چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے ورلڈ کپ سےقبل واضح اعلان کر دیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے راس ٹیلر کا آخری میگا ایونٹ ہو گا۔دنیائے کرکٹ کی تمام ٹیموں کا جائزہ لیا جائے تو دفاعی چیمپئنآسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں شامل نامور کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ 2023 کے ورلڈ کپ میں شاید دکھائی نہ دیں اس لئے ان کا یہ آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے ۔کیمرون وائٹ، جارج بیلی اور شان مارش یہ ورلڈ کپ کھیل سکیں یا نہیں مگر اگلے ورلڈکپ میں نہیں ہوں گے ، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیل سٹین، فاف ڈوپلیسی ، لاستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز ،مارٹن گپٹل، کورے اینڈرسن اور ٹم ساؤتھی ۔ معین علی، اسٹیوفن اور لیام پلنکٹ،اور مشرفی مرتضیٰ کا بھی آخری ایونٹ ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین