• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس منتقلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس منتقلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں،آصف زرداری کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے،وہ جیل میں بھی رہے ہیں اور من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ عبوری چالان میں بھی آصف زرداری کو ملزم نہیں بنایا گیا۔

اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس معاملے کی جےآئی ٹی سےتحقیقات کرائیں۔

تازہ ترین