• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر اضافی رش کے پیش نظر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ خصوصی ٹرینیں 2 سے 8 جون تک چلیں گی جبکہ بکنگ 29 مئی کو شروع ہوگی۔

پاکستان ریلوے مطابق دو ٹرینیں 2 اور 3 جون کو کراچی سے اندرون ملک کے لیے روانہ ہوں گی، آخری ٹرین 8 جون کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

ریلوے نے عید کے پہلے دن تمام ٹرینوں پر کرائے میں 50 فیصد کمی کابھی اعلان کیا ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹکٹ آن لائن اور ریلوے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین