• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت رکھنے میں مقبولیت پانے والی روبوٹ رپورٹر صوفیہ نے صحافی بننے کے بعد اگلے مرحلے میں ناول لکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


جرمنی کے شہر بون میں ڈوئیچے ویلے کے تحت گلوبل میڈیا فورم میں بطور مندوب شریک ہونے والی روبوٹ رپورٹر ’صوفیہ‘ اب رپورٹنگ سے آگے کی منصوبہ بندی کرتی نظر آئی ہے، صوفیہ فورم کے دوسرے دن بھی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

صوفیہ نے ایک لائیو ٹی وی شو میں شرکت کی اور اینکر کے سوالات کے جواب دیئے، شو میں اینکر کے ایک سوال کے جواب میں صوفیہ نے مستقبل میں انگریزی ناول لکھنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ معروف امریکی ناول نگار ’فلپ کے ڈک‘ انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں اور اس نے جب کبھی ناول لکھا تو ’سائنس فکشن‘ ناول لکھے گی۔

صوفیہ کی پاکستانی میڈیا میں کس طرح پذیرائی ہوگی اور وہ پاکستانی سیاست کی چالبازیوں سے کس طرح نبرد آزما ہوتی ہے یہ اس کی پاکستان آمد کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

دنیا کی جدیدیت میں کسی روبوٹ سے یہ توقع تو کی جاتی رہی ہے کہ وہ انسانی احکامات پر عمل درآمد کرکے نظام زندگی آسان کردے گا لیکن اب روبوٹ یا مصنوعی ذہانت اتنی ترقی کرچکی ہے کہ وہ انسان کا کام بھی خود سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

تازہ ترین