• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭اگربال بہت روکھے ،بے رونق ہوجائیں، تو ایک پیالی میں سرسوں کا تیل، ارنڈی کا تیل اور شہد ملا لیں اور بالوں میں دو سے تین گھنٹےلگا رہنے دیں۔ اس کے بعد بال دھولیں۔بال نرم و ملائم ہوجائیں گے۔

٭آدھی پیالی عرقِ گلاب میں ایک چمچ شہد ملا کربالوں میں لگایا جائے،تو نہ صرف جوئیں ختم ہوتی ہیں ،بلکہ بال بھی نرم و ملائم اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔

٭ملتانی مٹّی میں ایک چمچ عرقِ گلاب مِکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ سوکھنے پر چہرہ دھولیں، رنگت کھل اُٹھے گی۔

٭ ملتانی مٹّی میں چار بادام پیس کر مکس کرلیں اور روز رات کو سونے سے پہلے پانچ منٹ کے لیے آنکھوں کے نیچے لگاکر دھو لیں، چند ہی دِنوں میں سیاہ حلقےکم ہوجائیں گے۔

٭سیاہ رنگت گوری کرنے کے لیے چرونجی پیس کرتھوڑے سے دودھ میں مِکس کرکے ہلکا گرم کریں اور ایک بوتل میں بھرلیں۔روز انہ رات سونے سے قبل اس آمیزے کو چہرے پر لگاکےہلکے ہاتھوں سے جذب کریں۔صبح معیاری فیس واش سے چہرہ دھولیں۔

(شائستہ اکرام، کراچی)

تازہ ترین