• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بھارت کا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کردیا

امریکا کی جانب سے بھارت کو دیا گیا تجارتی ترجیحی پروگرام معطل کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کےمطابق صدرٹرمپ نے بھارت کو جی ایس پی ملک کے درجے کےخاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، بھارت کو جی ایس پی معطلی پر عملدرآمد کا اطلاق 5جون سے ہوگا۔

امریکا کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 24 نومبر 1975 میں جی ایس پی درجہ دیا گیا، تاہم بھارت اب اپنی منڈیوں تک مناسب رسائی اور یکساں مواقع فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کرانے میں ناکام ہواہے، جس کےبعد اس سے جی ایس پی ملک کا درجہ واپس لیا جا رہا ہے۔

فیصلےمیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی درجہ واپس لینے کیلئے کانگریس کو 60روز پہلے مطلع کرنا ہوتا ہے، انہوں نے 4مارچ کو کانگریس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔

جی ایس پی ٹریڈ پروگرام کے ذریعے ترقی پذیرممالک امریکا کیلئے بغیر ڈیوٹی ادا کئے مصنوعات برآمدات کرتے ہیں۔

تازہ ترین