• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر علی سفینہ اور محب مرزا کی’ اگر، مگر‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کو بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے بخار نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کا اندازہ اُن کی سوشل میڈیا پر’ اگر، مگر‘ پر جاری بحث سے لگایا جا سکتا ہے۔

فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے علی سفینہ اور محب مرزا آج کل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت اور مخالفت میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اداکار علی سفینہ ٹوئٹر پر ورلڈ کپ کے لئے پرجوش تو دکھائی دیے مگر انہیں قومی ٹیم سے کچھ خاص امید نہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اس ورلڈ کپ سے مجھے کوئی امید نہیں ہے، یہ ٹرافی نہیں آئے گی پاکستان ۔‘





اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محب مرزا نےلکھا کہ ’اتنا اپ سیٹ نہیں ہوتے، وہ ہماری ٹیم کا کام ہے تم بس انہیں سپورٹ کرو‘

بعد ازاں انہوں نے ٹیم کے پچھلے ریکارڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ٹیم کا ٹریک ریکارڈ دیکھا جائے تو یہ ورلڈ کپ تو گیا ہی گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تاثرات اور صورتحال بہت خراب ہے۔ اداکار نے میچ سے قبل پیشن گوئی کرنے والوں کو کہا کہ ٹیم ’اگر‘ والوں ، کیا کریں پھر ؟

اس ٹوئٹ کے جواب میں ساتھی اداکار محب مرزا نے لکھا کہ ’مگرپاکستان ٹیم پریشر میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ اتنے منفی خیالات کہاں سے لاتے ہو؟‘

ان ٹوئٹس کے بعد سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے لئے اداکار علی سفینہ کی ’ٹیم اگر‘ اور اداکار محب مرزا کی ’ٹیم مگر ‘ بن گئی ہے۔

علی سفینہ نے ’ٹیم اگر‘ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’ٹیم اگر‘ کس کس کو لگتا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ نہیں جیتے گا ، بتاؤ مجھے۔

انہوں نےمزید لکھاکہ مجھے تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ گیا ہاتھ سے آپ سب کو کیا لگتا ہے؟

اس ٹوئٹ کے جواب میں محب مرزا نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹیم مگر‘ کون کون ہے میرے ساتھ ۔

انہوں نےمزید لکھاکہ ہمیں دنیاکو بتانا ہے کہ ہم اپنی قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں جو اس بار ٹرافی لا کر ہی رہے گی۔

گزشتہ روزویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد علی سفینہ نے محب مرزا کو ٹوئٹ کیا کہ ’ہاں تو کیا کہا تھا، پاکستان ٹیم تو 100رنز بھی مشکل سے بنا سکی۔

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکار محب مرزا نےلکھا کہ ’آپ مہان ہیں علی سفینہ ‘۔


تازہ ترین