• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ ناصر

کچھ خواتین کو گھر میں پودے لگانے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ کسی بھی طرح اپنے گھر میں ان ڈور پلانٹس لگا کر گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرلیں۔ویسے لوگوں کا خیال ہے کہ گھر کی خوبصورتی میں صرف پردے ،فرنیچر اور سجاوٹ کی اشیا ءہی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جب کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ ان ڈور پلانٹس بھی گھر کی تزئین و آرائش اُجاگر کرنے میں نمایاںکردار ادا کرتے ہیں ۔آج ہم آپ کو کچھ ان ڈور پلانٹس کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔انہیں لگا کر گھر کی رونق میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں ۔خوش نما اور دل کش ان ڈورپلانٹس ،بلاشبہ تازگی کااحساس دلاتے ہیں ۔ان پودوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں ۔جنہیں کمروں میں رکھا جاتا ہے ایور گرین انڈور پلانٹس آنکھوں کو فرحت و راحت بخشتے ہیں ۔یہ پودا ،کم پانی میں بھی پروان چڑھتا ہے ۔اسی طرح کیکٹس بھی خو ش نما ان ڈور پلانٹ ہے۔ اس میں کرسمس ٹری کے طرز پر کٹکس کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔اس خار دار پودے میں کبھی کبھار پھول کھلتے ہیںجو اپنے منفرد رنگوں سے ماحول کو دل کش بناتے ہیں ۔انہیں ہفتہ میں ایک یا دودن پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔کہنے کو تو یہ خاردار پودا ہے لیکن اس کودیکھنے والے فرطِ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ان ڈور پلانٹس میں لکی بمبو کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔یہ پودا سائز میں بہت چھوٹاہوتا ہے ۔اس لیے اسے میز یاالماری پر بہ آسانی رکھاجاسکتا ہے اسے خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے ۔ان کے علاوہ مزید کئی ان ڈور پلانٹس ہیں ۔جنہیں رکھ کر گھر کی رونق میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔منی پلانٹ دیوار پر چڑھائی جاسکتی ہے ،مگر اس کی جڑ کو کسی بڑے برتن میں رکھنا اور مناسب پانی کا انتظام کرنا لازمی ہوتا ہے ۔اگر آپ ان ڈور پلانٹس نہیں خرید سکتی ، مگر یہ شوق پورا کرنا چاہتی ہیں تو پھر آپ کو کچھ کرنا ہی پڑے گا ۔بڑی گاجر کی جڑ کو کاٹ لیں ۔تین چار جڑیں پانی بھر ے پیالے میں رکھ دیں کچھ دنوں بعد اس میں سے جڑ پھوٹ جائےگی اور اس کے پتّے بڑھنے لگیں گے ،ان پتوں کو بڑھنے دیں اور جب زیادہ بڑھ جائیں تو بڑے پیالے میں لٹکا دیں ۔لیکن یاد رکھیں کہ یہ صرف چند دنوں تک اچھے دکھائی دیں گے ۔

تازہ ترین