• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر شہری کھانے میں اعتدال سے کام لیں ،پروفیسر طارق رفیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیدالفطر پر شہری حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئےمیٹھی، مرغن ،زیادہ چکناہٹ اور دیرسے ہضم ہونے والی غذائیں استعمال کرتے ہیں جس سے وہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس لئے ماہرین صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری کھانے میں اعتدال سے کام لیں ۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے بتایا کہ رمضان المبارک میں اعتدال کے بعد عید کے موقع پر شہری بالخصوص بزرگ افراد بدپرہیز کرتے ہیں اور زیادہ میٹھی ، مرغن اور چکناہٹ والی خوراک استعمال کرتے ہیں ۔ ہمارے ہاں عموماًبزرگ افراد ذیابطیس ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں یہ غذائیں وافر مقدار میں استعمال سے ان کا بلڈ پریشر اور شوگر قابو میں نہیں رہتا جبکہ وہ ڈائیریا اور گیسٹرو کے امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں اور اسپتال کا رخ کرتے ہیں ۔ اس لئے عوام کو چاہیے کہ تہواروں اور تقریبات میں بھی کھانے میں اعتدال سے کام لیں ، گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال کرنا چاہیےاور بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

تازہ ترین