• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیادونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔


پاکستان کو نسبتاً کمزور حریف کے خلاف ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑا،پاکستانی ٹیم کو اب ورلڈ کپ میں مزید چھ میچ کھیلنا ہیں قومی ٹیم اگلا میچ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹاونٹن میں کھیلےگی۔

پاکستان اور سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے ہیں ۔ایک یک جیتا ہے۔ایک ایک ہارا ہے اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

امپائروں نائیجل لانگ اور ای ین گولڈ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے دوسرے انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا اس وقت برسٹل میں دھوپ نکل چکی تھی دن بھرجاری رہنے والی بارش بھی تھم گئی تھی لیکن آوٹ فیلڈ اس قدر گیلی تھی کہ امپائروں نے میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑی بھی گرائونڈ کے وسط میں فیصلے کا انتظار کرتے رہے۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوپہر کو ڈھائی بجے گراونڈ پہنچی۔دن بھر بارش کے دوران گراونڈ کا عملہ اسے خشک کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

میچ ختم کرنے کااعلان کیا گیاتو اس وقت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی کئی تماشائی دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے تھے۔

تازہ ترین